Site icon بول نیوز

جی 20 ممالک نے غریب ملکوں کیلئے قرض ادائیگی میں مزید ریلیف دے دیا

جی 20 ممالک کی جانب سے غریب ملکوں  کے لیے قرض  کی ادائیگی میں مزید ریلیف دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان اور جی 20 ممالک کے درمیان باقاعدہ معاہدہ آئندہ ماہ ہو جائے گا۔پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرضوں میں ریلیف جون 2021 تک ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  جی 20 ممالک کو قرض اقساط کی ادائیگی آئندہ مالی سال کے دوران کرنا ہو گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا  ہے کہ  پاکستان کو جی 20 ممالک سے تقریبا 2 ارب ڈالر زکا ریلیف ملا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  آئندہ چھ ماہ کے دوران جی 20 ممالک کو تقریبا 50 کروڑ ڈالر زادائیگی کرنا تھی۔ پیرس کلب کا پاکستان کے ذمے کل قرض 10 ارب 92 کروڑ ڈالر زہے۔

Exit mobile version