Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے، فردوس عاشق اعوان
dr. firdous ashiq awan on women empowerment

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تعمیر پاکستان اور استحکام پاکستان میں خواتین کا کردار اہم ہوگا کیونکہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ وزیراعظم کے ریاست مدینہ کے وژن کی تکمیل کیلئے اسٹیٹ بینک نے اہم قدم اٹھایا ہے اور اب حکومت نچلے طقبے کو کاروبار کرنے کے مواقع فراہم کرے گی۔

انکا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے خواتین کو مذہبی قید میں بند کردیا گیا ہے لیکن خواتین کو مضبوط کرنے تک ملکی معاشی استحکام نہیں لایا جاسکتا ہے مگر اب حکومت خواتین کو ملکی ترقی میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کیلئے مواقع فراہم کریں گی کیونکہ خواتین کومعاشی ترقی میں سہولیات فراہم کرنا وزیراعظم کے مشن کی عکاسی ہے۔

میڈیا گفتگو میں معاون خصوصی کا صنعتی شعبے کے متعلق کہنا تھا کہ صنعتیں لگیں گی تو روزگار کے مواقع بڑھیں گے، ماضی کے حکمرانوں نے عوام کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے لیکن حکومت ایس ایم ایز کے ذریعے نچلے طبقےکو کاروبار کرنے کے مواقع فراہم کریگی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم نے احسن طریقے سے پاکستانیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ لڑا اور دنیا کے ضمیر کو جگانے کی بھرپورکوشش کی، وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں اسلام کے حقیقی چہرے کو پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر