Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

Now Reading:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
Oil prices surge

سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کے نرخ مزید بڑھنے کا امکان بھی موجود ہے۔ خام تیل کے بینچ مارک میں 19.5 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔
سعودی کمپنی آرامکو کا کہنا تھا کہ تیل کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے دنیا بھر میں تیل کی فراہمی 5 فیصد یا 57 لاکھ بیرل یومیہ تک متاثر ہوسکتی ہے۔
مذکورہ حملے سے قبل خام تیل کی قیمت 66.20 ڈالر فی بیرل تھی تاہم اس میں 5.98 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں اس کی نئی قیمت 71.95 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے مطابق خام تیل کی قیمت میں 15.5 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو 22 جون 1998 کے بعد ایک دن میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

Advertisement
خیال رہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے ایک بیان میں ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔حوثیوں کے ترجمان نے کہا تھا کہ انہوں نے 10 ڈرونز کے ساتھ آئل پلانٹس پر حملے کیے تھے۔
امریکا نے ان حملوں کی ذمہ داری ایران پر ڈالی تھی تاہم ایران نے امریکی الزامات کی تردید کی ہے۔
تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا تھا کہ حملے نہ صرف سعودی عرب بلکہ عالمی معیشت کے لیے خطرناک ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملے کے مجرم کو جانتے ہیں اور اس کے خلاف کارروائی کے لیے تیار ہیں مگر تصدیق اور سعودی حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
سونا ہوا مزید مہنگا، قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر