Advertisement
Advertisement
Advertisement

مالی سال کےپہلے5ماہ میں ادویات کی برآمدات میں 8.66فیصداضافہ ہوا

Now Reading:

مالی سال کےپہلے5ماہ میں ادویات کی برآمدات میں 8.66فیصداضافہ ہوا
مالی سال

مالی سال 2019-20 کے 5 ماہ میں دواسازی کی اشیا کی برآمد میں 8 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے

مالی سال (2019-20) کے پہلے پانچ ماہ کےدوران دواسازی کی مصنوعات کی برآمدات میں گذشتہ سال کے اسی عرصے کی برآمدات کے مقابلہ میں 8.66 فیصد اضافہ ہواہے.

پاکستان بیوروآف شماریات (پی بی ایس) کے مطابق جولائی تا نومبر (2019-20) کے دوران دواسازی کی برآمدات 92.714 ملین ریکارڈ کی گئیں جبکہ جولائی تا نومبر (2018-19) کے دوران 85.323 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں ۔

اعدادوشمارکےمطابق مقدارکےلحاظ سےدواسازی کی اشیا کی برآمدات 20.84 فیصداضافےسے 4،865 میٹرک ٹن سےبڑھ کر 5،879 میٹرک ٹن ہوگئیں۔ جبکہ دواسازی کی برآمدات میں گزشتہ سال کےاسی عرصےکےمقابلےمیں نومبر 2019 کےمہینے میں 34.01 فیصد کااضافہ ہواہے۔

پاکستان سے کینو کی برآمدات کا آغاز ہوگیا ہے

Advertisement

اعدادوشمارکےمطابق،نومبر 2019 میں دواسازی کی برآمدات نومبر 2018 میں 14.515 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 19.586 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔جبکہ صرف نومبر 2019 میں دواسازی کی مصنوعات کی برآمدات میں بھی 11.85 فیصد کااضافہ ہواہے ۔

یہاں یہ بات قابل ذکرہےکہ گز شتہ سال کےاسی عرصےکےخسارےکےمقابلےمیں رواں مالی سال (2019۔20) کےپہلےپانچ مہینوں کے دوران ملک کا  تجارتی خسارہ 33.04 فیصد کم ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق ، جولائی تا نومبر (2019-20) کےدوران تجارتی خسارہ 9.668 بلین امریکی ڈالر ریکارڈ کیا گیا ، جو جولائی تا نومبر (2018-19) کے دوران 14.439 بلین امریکی ڈالر کا خسارہ تھا۔

رواں مالی سال کےدوران برآمدات 4.79 فیصداضافہ دیکھاگیاہے۔ جس میں گز شتہ سال کےدوران 9.109 بلین امریکی ڈالرسےبڑھ کر 9.545 بلین امریکی ڈالرکااضافہ ہواہے ۔ دوسری جانب،رواں مالی سال کے دوران ملک میں درآمدات میں 18.41 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہےجوگزشتہ سال 23.54 بلین امریکی ڈالرسےکم ہوکر 19.213 بلین امریکی ڈالررہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
سونے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی؛ یکدم بڑا اضافہ، فی تولہ تاریخ رقم کر گیا
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
درآمدات بند ہونے سے سونے کی قیمت میں ایک ماہ میں کتنا اضافہ ہوا؟
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر