سونےاور تیل کی قیمتوں پر ریکارڈ اضافہ
مشرق وسطی کی موجودہ حالات کےاثرات نہ صرف امریکااورایران پرمرتب ہورہے ہیں بلکہ عالمی سطح پربھی اس کےاثرات نمایاں ہیں ۔
سونےکی قیمت میں اضافہ
مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال اورگزشتہ شب ایران کی جانب سےانتقامی کاروائی کےبعدعالمی سطح پرسونےکی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہواہےجبکہ ایشیائی مارکیٹس میں بھی مندی کارجحان دیکھاگیا۔
امریکی ریٹنگ ایجنسی بلومبرگ کی رپورٹ کےمطابق عالمی منڈی میں سونے کی قدر 22 ڈالرز اضافے کے بعد 1596.30 فی اونس کی بلند سطح پرپہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کےمطابق 2013 کے بعدسےسونا اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
تیل کی قیمتوں میں اضافہ

جبکہ ایرانی کمانڈرکی ہلاکت کےبعد ایران کی جانب سے عراق میں امریکیوں کے زیراستعمال فوجی اڈوں پرمیزائل حملےکےنتیجے میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں 3.5 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 64 سینٹ اضافے کے ساتھ 63.34 ڈالرز فی بیرل ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھی ایران امریکا کشیدگی کےمنفی اثرات مرتب ہورہےہیں ۔
اسٹاک مارکیٹس میں مندی

پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھی گئی ہے۔ پاکستان کےانڈیکس میں 411پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 494 پوائنٹس تک گرگیا۔
دوسری جانب ایشیائی کی تمام اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کارجحان ہے ، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں300 پوائنٹس ، ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں206 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ، چینی حصص بازار بھی مندی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ کورین اورآسٹریلوی اسٹاک مارکیٹس بھی منفی زون میں ہیں۔
قاسم سلیمانی جاں بحق،تیل کی قیمتیوں میں اضافہ
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تیزی دیکھی گئی تھی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے انڈیکس میں 480 پوائنٹس کااضافہ دیکھاگیاتھا،جس کےبعد انڈیکس41ہزار 770 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔
دوسری جانب ایشیائی حصص بازاروں میں تیزی دیکھی گئی تھی،ہانگ کانگ کی ہینگ سینگ مارکیٹ میں212پوائنٹس،جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں338 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چینی،سعودی اورقطراسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی کا رحجان رہا۔
سونےکی قیمتیں آسمان کوچھونےلگیں
واضح رہےکہ گزشتہ جمعےکوامریکی فضائی حملے میں قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی جاں بحق ہوگئےتھے جس کے بعد ایرا ن اور امریکامیں تنازع مزیدشدت اختیار کرگیاہے۔
بدھ کو ایرا ن نےانتقامی کاروائی کرتےہوئےعراق میں امریکی فوج کےسب سے بڑےفوجی اڈے پردرجن سےزائدراکٹ داغےجس میں 80 سےزائدافرادکی ہلاکتوں کادعوی کیاگیاہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

