Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونےکی قیمتیں آسمان کوچھونےلگیں

Now Reading:

سونےکی قیمتیں آسمان کوچھونےلگیں
فی تولہ

تہران اورواشنگٹن میں حالیہ کشیدگی کےباعث دنیابھر میں سونےکی قیمتیں بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

تہران اورواشنگٹن میں حالیہ کشیدگی کے باعث امریکہ، یورپ اورایشیامیں سونےکےنرخوں میں اضافہ ہواہے  ۔

نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر قیمت  0.8 فیصد بڑھ کر 1564 ڈالر فی اونس رہےجبکہ اس سے قبل مارکیٹ میں سونا 1579.72 ڈالر فی اونس پر بھی فروخت ہوا جو کہ اپریل 2013 ء کے بعد اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

امریکہ میں  بھی سونےکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔امریکی سونے کے سودے 1 فیصد اضافے کے ساتھ 1566 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں وقفے سے قبل سپاٹ گولڈ کے نرخ 1.1 فیصد بڑھ کر 1567.80 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1 فیصد اضافے کے ساتھ 1568.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔

ایشیامیں بھی مشرقِ وسطی میں حالیہ کشیدگی کااثر مرتب ہوا ایشیا کی مارکیٹوں میں بھی سونےکی قیمتوں میں اضافہ ہواہے ۔

Advertisement

ایشیاسپاٹ گولڈ کے نرخ 1.4 فیصد بڑھ کر 1572.59 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1.4 فیصد اضافےکےساتھ 1574.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔

قاسم سلیمانی جاں بحق،تیل کی قیمتیوں میں اضافہ

دوسری جانب ایران امریکاکشیدگی کااثرامریکی مارکیٹ میں خام تیل کےنرخوں میں بھی اضافہ ہواہے۔

نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈکےوقفے کے بعد نرخ 35 سینٹ بڑھ کر 68.95 ڈالر فی بیرل ہوگئے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 24 سینٹ اضافے کے ساتھ 63.29 ڈالر فی بیرل میں طےپائے۔

گزشتہ روزاہم  ایشین اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی رہی جس کی وجہ امریکہ ایران کشیدگی کےباعث سرمایہ کاروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔

ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 451.76 پوائنٹ (1.91 فیصد) گر کر 23204.86 پوائنٹ اور ٹاپکس انڈیکس 23.87 پوائنٹ (1.39 فیصد ) کمی کے ساتھ 1697.49 پوائنٹ پر بند ہوا۔

Advertisement

ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 189.94 پوائنٹ ( 0.67 فیصد )کمی کے ساتھ 28261.56 پوائنٹ رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی
رواں ہفتے کون سی اشیاء مہنگی اور سستی ہوئیں؟ اعداد و شمار جاری
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
پاکستان میں ہونڈا سی جی 125 کی نئی قیمت سامنے آگئی
سولر پینلز کی قیمتیں مزید کم؛ نئی قیمت سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر