
تیل کی قیمتیں مسلسل گرنےاوراسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کےبعد ڈالرروپے کےمقابلےمیں پھرمہنگاہوگیاہے۔
فاریکس ڈیلرزکےمطابق انٹربینک میں ڈالرآج ايک روپے17 پیسےمہنگاہوگیاجس کےبعد ڈالر 156.58 سےبڑھ کر 157.75 روپے پر جا پہنچا۔
انٹربینک کےبعداوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسےمہنگا ہونےسے 157 سے بڑھ کر 157.50 روپے کاہوگیا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چئیرمین ملک بوستان کاکہنا ہے کہ دو روز میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 20 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
چئیرمین کا کہنا تھا کہ ڈالر کی خریداری ہوئی جس پر تیزی ہوئی ہے لیکن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں جلد استحکام آجائے گا۔
امریکی ڈالرکےمقابلے میں پاکستانی کرنسی کی بے قدری کےبدولت پاکستان پرغیر ملکی قرضوں کےحجم میں بھی اضافہ ہواہےاور 2 روز کے دوران قرض 345 ارب روپے بڑھ گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News