Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت

Now Reading:

وزیراعظم کی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت
انتخابات

انتخابات

وزیراعظم عمران خان نے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے متعلقہ قوانین اور قواعدوضوابط کو مزید آسان بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلئے تشکیل دیے گئے منظوری بورڈ کے پانچویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا مقصد تاجروں کو تمام ممکنہ سہولتیں اور مراعات فراہم کرنا ہے۔

اجلاس میں بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سات خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 2012 ء میں خصوصی اقتصادی زونز کے لئے قوانین کی منظوری کے بعد2018 تک ملک میں صرف سات اقتصادی زونز قائم کئے گئے جبکہ موجودہ حکومت نے 2019 ء میں چھ نئے اقتصادی زونز کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

Advertisement

وزیراعظم نے خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلئے ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان زونز سے متعلق تمام امور صوبائی حکومتوں کی سطح پر طے کیے جائیں گے۔

اجلاس میں خصوصی اقتصادی زونز میں بجلی کی ترسیل اور وہاں بجلی کی پیداواری صنعتوں کیلئے سہولتیں فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر