Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خوشخبری پاکستان کو 1 ارب 39 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے

Now Reading:

خوشخبری پاکستان کو 1 ارب 39 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے
ارب 39 کروڑ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو ایک ارب 39 کروڑ ڈالر مل گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 39 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں اور آئی ایم ایف سے یہ رقم ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) کے تحت ملی ہے۔

Advertisement

آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے مستقبل میں غیر یقینی صورتحال رہنے کی توقع ہے، کورونا کی وجہ سے پاکستان کی مالی و ایکسٹرنل فنانسنگ کی ضروریات میں اضافہ ہوگا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے دیا جانے والا قرضہ گرتے ہوئے غیرملکی ذرمبادلہ کے ذخائر کو سنبھالنے میں معاون ہوگا، اس سے پاکستان کو بجٹ کیلیے درکار فنانسنگ میں بھی مدد ملے گی جبکہ اس امداد سے کورونا کی وجہ سے ہونیوالے اضافی اخراجات کو پورا کیا جاسکے گا۔

مہلک وبا سے نمٹنے کے لئے آئی ایم ایف کا بڑا اعلان

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب 39 کروڑ ڈالرز کے ریلیف پیکج کی منظوری دے تھی۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ کورونا کے پاکستانی معیشت پر انتہائی اہم اثرات مرتب ہوئے ہیں اور حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تیزی سے اقدامات کیے، اس مقصد کے لیے معاشی پیکج کا بھی اعلان کیا گیا اور حکومت عوامی صحت پر اخراجات میں اضافہ کر رہی ہے۔

Advertisement

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کےساتھ قریبی رابطے میں ہے، کورونا کےاثرات کم ہوتے ہی مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں گے جس میں 6 ارب ڈالرز کے موجودہ ای ایف ایف پروگرام کے تحت بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالرز کا قرض بھی لے چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری؛ معروف کمپنی کا اہم اعلان
پیاز کی قیمت میں نمایاں کمی
آٹے کے بعد چاول کی فی کلو قیمت میں بھی حیرت انگیز کمی
کے الیکٹرک کی فی یونٹ قیمت میں 18 روپے سے زائد اضافے کی درخواست
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی
سوزوکی کلٹس کی نئی قیمت سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر