
حماد پونا والا صدر آل سٹی تاجر اتحاد نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبہ سندھ میں تنازعہ میں تاجروں کو نہ گھسیٹا جائ کیونکہ تاجر برادری کسی بھی سیاسی ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔
حماد پونا والانے کہا ہے کہ گذشتہ دو روز سے وفاقی اور سندھ حکومت کی جانب سے جاری سیاسی محاذ آرائی میں کراچی کی تاجر برادری کے مسائل کو ایک سائیڈ کردیا گیا ہے۔
نہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے کاروباری اور تجارتی مراکز کو کھولنے کے حوالے سے کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی ہے، جو شدید پریشان کا باعث ہے۔
حماد پونا والا نے بتایا کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اختتام کی جانب ہے اور کراچی کا تاجر صرف حکومت کی تسلیوں پر آج بھی گھر بیٹھا ہوا ہے لیکن اگر حکومت کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتی تو وہ کھل کر ہمیں بتادیں تاکہ ہم پھر اپنے فیصلے کرنے پر آزاد ہوں۔
انہون نے بتایا کہ تاجروں کا معاشی قتل عام ہوچکا ہے اس لیے اب اگر کوئی یہ امید کررہا ہے کہ ان تاجروں کے پاس کام کرنے والے لاکھوں ملازمین کو یہ تنخواہیں دے سکیں گے ایسا ممکن نہیں ہے۔
حکومت اگر چاہتی ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بے روزگاری نہ ہو تو فوری کوئی فیصلہ کرے اور چھوٹے دکانداروں کو فوری طور پر فی کس 1 لاکھ اور رجسٹرڈ دکانداروں کو فی کس 3 لاکھ روپے کی ریلیف دی جائے تاکہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں اور اپنا گھر چلا سکیں۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تاجروں نے پوری زندگی حکومتوں کو ٹیکس دے کر ان کے گھر اور ایوان چلائیں ہیں، اب حکومت اس غیر معمولی حالات میں اپنا کردار ادا کرے۔
دوسری جانب سیکریٹری انجمن تاجران فیصل آباد چوہدری محمود عالم نے کہا ہے کہ حکومت نے پہلا جو بھی کہا ہم نے مانا اور اب بھی جو بھی ایس او پیز دیں گے ہم عمل کریں گے۔
انہوں نے کہا پورے پاکستان میں آنکھ مچولی کھیلی جارہی ہے اور دکاندار مجبور ہوگئے ہیں کہ عید کہاں سے کریں گے، دکاندار دکان کولتے تھے تو پولیس پکڑ کر لے جاتی تھی،اب ایسا نہ ہو کہ بڑے تاجروں کو ریلیف دیا ہے چھوٹے تاجروں کو بھی ریلیف دیا جائے کیونکہ چھوٹے تاجروں نے پورے پاکستان میں قربانیاں دیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے ہے کہ چھوٹے تاجروں کو ریلیف دیں اور اس کے لئے ہم عمران خان کے شکرگزار ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News