Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے لیے بڑی خبر، سی اے اے کی آمدنی میں بڑا اضافہ

Now Reading:

پاکستان کے لیے بڑی خبر، سی اے اے کی آمدنی میں بڑا اضافہ
سی اے اے

کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کی کامیاب حکمت عملی کے ذریعے سی اے اے کی آمدنی میں بھی زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔

اس ضمن میں ذرائع سی اے اے نے بتایا ہے کہ یومیہ اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں کی تعداد بڑھ کر 600 ہوگئیں ہیں جس کے بعد صرف اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں سے سی اے اے کی یومیہ آمدنی 2 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کمزور ہونے سے ایشیاء سمیت دیگر ممالک کی ایئرلائنز کی پروازوں کا پاکستان کی فضائی حدود استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔

کورونا کے بعد فضائی حدود کھلنے کے پہلے ہی دن بھارت سمیت دیگر ملکوں کو جانے والی 80 پروازوں  نے پاکستان کی فضائی حدود سے اوور فلائنگ کی تھی۔

سی اے اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر فی پرواز 200 ڈالر سی اے اے کو آمدنی ہوتی ہے، کورونا اور لاک ڈاؤن سے پروازوں کی اوور فلائنگ بند ہونے سے سی اے اے کو نقصان برداشت کرنا پڑا تھا جبکہ سی اے اے سالانہ 90 ارب روپے منافع کمانے والا ادارہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر