Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جولائی تا اکتوبر، ترسیلات زر 10.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں

Now Reading:

جولائی تا اکتوبر، ترسیلات زر 10.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں

رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں (جولائی تا اکتوبر) کے دوران مجموعی ترسیلات زر 10.6 بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے گزشتہ روز ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ اکتوبر 2021 میں ترسیلات زر کا 2.5 بلین ڈالر پر سلسلہ جاری ہے، جو اکتوبر 2020 سے 10 فیصد زیادہ ہے، جبکہ ستمبر 2021 کے مقابلے میں معمولی حد تک اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ستمبر میں ترسیلات زر کی رقم 2.7 بلین ڈالر تھی۔

اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر مالی سال 2022 میں اب تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر بڑھ کر 10.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔

اس سال ستمبر کے آخر تک ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.5 فیصد اضافہ ہوا، لیکن اکتوبر میں کمی نے چار ماہ کی نمو کو کم کرکے 12 فیصد تک پہنچا دیا۔

اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ جون 2020 سے ترسیلات زر کا حجم 2 ارب ڈالر سے زیادہ ہے اور یہ مسلسل آٹھواں مہینہ ہے جب ترسیلات زر ڈھائی ارب ڈالر یا اس کے قریب رہیں۔

جولائی تا اکتوبر کی مدت کے دوران بڑھتی ہوئی درآمدات نے تجارتی خسارے کو بڑھا دیا ہے، جس سے روپے اور ڈالر کی شرح مبادلہ پر نمایاں دباؤ پڑا ہے جو بالآخر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر واضح ہو رہا ہے۔

Advertisement

ملک نے مالی سال 2021 میں 29.4 بلین ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات حاصل کیں جس سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے میں مدد ملی۔

اسٹیٹ بینک نے رپورٹ کیا کہ مالی سال 2022 کے پہلے چار مہینوں کے دوران ترسیلات زر کی آمد سب سے زیادہ 2.7 بلین ڈالر سعودی عرب سے، اس کے بعد متحدہ عرب امارات سے 2 بلین ڈالر، برطانیہ سے 1.5 بلین ڈالر اور امریکہ سے 1.1 بلین ڈالر رہی۔

مرکزی بینک نے زیادہ ترسیلات کے لیے کریڈٹ کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور بینک کی جانب سے باضابطہ چینلز کے استعمال کو ترغیب دینے اور کورونا وائرس کی وباء کے دوران پاکستان میں پابندیوں کے لیے فعال پالیسی اقدامات نے گزشتہ سال سے ترسیلات زر کی آمد میں مسلسل بہتری میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
گاڑیاں اور گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر
بینک سے پچاس ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ بڑی خبر آگئی
گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری
بھاری بلوں سے تنگ عوام کیلئے اچھی خبر آگئی
تنخواہ دار طبقے کیلئے تشویشناک خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر