Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماڑی گیس فیلڈ سے پاک عرب فرٹیلائزرز کو گیس کی فراہمی شروع

Now Reading:

ماڑی گیس فیلڈ سے پاک عرب فرٹیلائزرز کو گیس کی فراہمی شروع

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ماڑی گیس فیلڈ سے پاک عرب فرٹیلائزرز کو گیس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

ماڑی پٹرولیم کے ترجمان کے مطابق ماڑی گیس فیلڈ سے پاک عرب فرٹیلائزرز کو 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ پاک عرب فرٹیلائزرز کو گیس فراہمی کی منظوری وفاقی کابینہ پہلے ہی دے چکی ہے۔

متعلقہ خبر: تاپی گیس پائپ لائن اور کاسا 1000 توانائی منصوبہ ملتوی

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک عرب فرٹیلائزرز کو گیس حلال 1 اور اقبال 1 گیس فیلڈز سے فراہم کی جائے گی۔ گیس فراہمی سے کھاد کی پیداوار میں ایک لاکھ ٹن سالانہ کا اضافہ ہوگا اور کھاد کی درآمد کم کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبر: پاک روس گیس پائپ لائن منصوبے میں یش رفت

Advertisement

واضح رہے کہ  ملک میں زرعی شعبے کے فروغ اور کاشتکاروں کو کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کھاد بنانے کی فیکٹریوں کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبر: سی این جی اسٹیشن ڈھائی ماہ کے لئے بند 

دوسری جانب ملک میں اس وقت گیس کا شدید بحران ہے، سندھ اور بلوچستان کے سی این جی اسٹیشنز 15 فروری تک بند کردیئے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
سونا ہوا مزید مہنگا، قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر