Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پانچ سالہ حکومت میں گزشتہ حکومتوں کا 55 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

پانچ سالہ حکومت میں گزشتہ حکومتوں کا 55 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری 5 سالہ حکومت میں نواز شریف اور زرداری دور کا 55 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے دور میں لیے گئے قرضوں کی قسطیں ادا کررہے ہیں اور گزشتہ حکومتوں کے 55 ارب ڈالر واپس کرنا ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی گروتھ میں اضافہ ہورہا ہے اور پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہوگئے ہیں جبکہ تمام فصلوں کی ریکارڈ پیدوار ہوئی ہے۔ 134 ارب روپے آئی پی پیز کی پیمنٹ کی ہے جبکہ نوازشریف کے دور میں آئی پی پیز کے مہنگے منصوبے لگائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال پاکستان نے 12.27 بلین ڈالر غیر ملکی قرض چکا دیا، فواد چوہدری

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمیں آئی پی پیز کو وہ ادائیگی بھی کرنا پڑتی جو بجلی لی بھی نہیں تھی، اس وقت پاکستان میں بجلی مہنگی ہے جبکہ کاٹن کی پیداوار میں 19 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چاول کی 8 اعشاریہ 8 فیصد اس سال پیداوار ہوئی ہے اور ڈائریکٹ ٹیکسز میں 31 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت 2 لاکھ 40 ہزار گاڑیاں پاکستان بنا رہا ہے اور ہمارا ٹارگٹ 5 لاکھ گاڑیاں بنانے کا ہے جبکہ کاروں کی پروڈکشن پاکستان میں رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں ریکارڈ اضافہ تھی اور گزشتہ 2 سال میں 5 سے بڑھ کر 15 کار ساز کمپنیاں ہو گئی ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکلوں کی 85 فیصد کھیپ پاکستان میں ہی تیار ہوتی ہے۔ ہمارا بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے، گیس کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہا کہ ملک میں شرح نمو بڑھ رہی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 25.2 ارب ڈالرز ہوگئے ہیں جبکہ برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں دولاکھ کمپنیاں ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ ہیں اور پچھلے تین سال میں ڈیڑھ لاکھ کمپنیاں بنی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں حاصل کئے گئے قرضوں کی منظوری دی گئی ہے، ہم قرضے واپس دینے کے لئے نئے قرض لے رہے ہیں۔ کل فرٹیلائیزرز کمیٹی کا اجلاس ہوگا جبکہ زرعی سیکٹر ہمارا ترجیحی رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر
خوردنی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی
اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی
سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد گھر میں سولر سسٹم کتنے روپے میں لگ سکتا ہے؟
بجٹ کے بعد 100 روپے کے لوڈ پر کتنا موبائل بیلنس ملے گا؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر