Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ

Now Reading:

پاکستان کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ
غذائی اجناس کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ

غذائی اجناس کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

اپنے بیان میں مشیر تجارت نے کہا کہ دسمبر کے مہینے میں پاکستان کی کل برآمدات کا حجم 2 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال دسمبر میں ہماری برآمدات 2 ارب 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی تھیں، اس طرح دسمبر 2021 کے دوران پاکستانی برآمدات میں 16.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیے: سبزیوں کی برآمدات میں 31 فیصد سے زائد کا اضافہ

مشیر تجارت نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں برآمدات میں مجموعی طور پر 25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 15 ارب 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں جب کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 12 ارب 11 کروڑ ڈالر کی کل برآمدات تھیں۔

مزید پڑھیے: کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 20.73 فیصد اضافہ

عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 15 ارب ڈالر کا کل ہدف رکھا گیا تھا جو کہ ناصرف پورا ہوا بلکہ ہم نے اس سے تجاوز کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں اس وقت گیس کا شدید بحران ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان کا برآمدی شعبہ بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے، ملک میں پہلی مرتبہ ہر ماہ دو ارب ڈالر سے زائد کی اشیا بیرون ملک برآمد کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری؛ معروف کمپنی کا اہم اعلان
پیاز کی قیمت میں نمایاں کمی
آٹے کے بعد چاول کی فی کلو قیمت میں بھی حیرت انگیز کمی
کے الیکٹرک کی فی یونٹ قیمت میں 18 روپے سے زائد اضافے کی درخواست
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی
سوزوکی کلٹس کی نئی قیمت سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر