Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترسیلات زر کی شرح میں 11 فیصد سے زائد کا اضافہ

Now Reading:

ترسیلات زر کی شرح میں 11 فیصد سے زائد کا اضافہ
ڈالر

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ترسیلات زر کی شرح میں 11 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کے پہلے 6 ماہ (جولائی تا دسمبر 2021) کے دوران دنیا بھر یں آباد پاکستانیوں نے 15 ارب 80 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی ترسیلات زر پاکستان بھیجیں جوکہ گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیئے کے مقابلے میں 11.3 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کو دسمبر میں ڈھائی ارب ڈالر سے زائد ترسیلات زر موصول ہوئیں ، جو کہ نومبر کے مقابلے میں 2.5 فیصد اور گزشتہ برس دسمبر کے مقابلے میں 3.4 فیصد زیادہ ہے۔

مزید پڑھیے: ہالینڈ سے ترسیلات زرمیں 33.1 فیصد کااضافہ

دسمبر 2021 کے دوران پاکستان کو سب سے زییادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے موصول ہوئیں، جس کی مالیت 62 کروڑ ڈالر سے زائد تھی۔

Advertisement

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے 45 کروڑ 32 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 34 کروڑ دالر اور امریکا سے 24 کروڑ 85 لاکھ ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

مزید پڑھیے: ملکی برآمدات میں 24 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ

واضح رہے کہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران کورونا وبا اور حکومت پاکستان کی جانب سے بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے مراعات اور سہولیات فراہم کئے جانے کی وجہ سے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت مزید گھٹ گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ملک بھر کے بجلی صارفین ایک بار پھر اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر