Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی برآمدات میں 24 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ

Now Reading:

ملکی برآمدات میں 24 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ
غذائی اجناس کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ

غذائی اجناس کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں 24 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 15 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کی اشیا برآمد کی گئیں۔

مزید پڑھیے: پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 43 فیصد سے زائد کا اضافہ

گزشتہ مالی سال (جولائی تا دسمبر 2020) کے دوران پاکستان نے 12 ارب 11 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی برآمدات کی تھیں۔

اس طرح رواں مالی سال میں برآمدات کا حجم گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 24.71 فیصد زیادہ رہا۔

Advertisement

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق صرف دسمبر کے مہینے میں 2 ارب 74 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں جب کہ گزشتہ سال اسی مہینے میں برآمدات کا حجم 2 ارب 33 کروڑ دالر رہا تھا۔

مزید پڑھیے: ٹیکسٹائل برآمدات میں 28 فیصد سے زائد کا اضافہ

دوسری جانب رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں درآمدات میں بھی 65 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2021 کے دوران پاکستان نے 40 ارب 58 کروڑ ڈالر سے زائد کی اشیا دیگر ممالک سے منگوائیں جب کہ گزشتہ برس اسی دورانیئے میں درمدآت کا حجم 24 ارب 45 کروڑ ڈالر سے زائد تھا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی ماہانہ بنیادوں پر برآمدات کا حجم 5 فیصد کم ہوا ہے، دسمبر میں پاکستان نے برآمدات سے 2 ارب 74 کروڑ ڈالر سے زائد زرمبادلہ کمایا جب کہ نومبر میں 2 ارب 90 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر میں پاکستان کے تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں لگ بھگ 3 فیصد کم رہا، دسمبر 2020 میں پاکستان کی درآمدات کا حجم 7 ارب 89 کروڑ ڈالر تھا جب کہ رواں مالی سال دسمبر میں پاکستان نے 7 ارب 57 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر
پاکستانی معیشت کے لئے زبردست خبر آگئی
سونے کی قیمت میں بالآخر کمی ہوگئی
ڈیجیٹل کرنسی میں ٹریڈنگ کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری متوقع
سولر پینل لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر