اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے بخار کی دوا پیراسیٹا مول کی قیمت بڑھانے کی حامی بھرلی ہے۔
پی پی ایم اے کے چیئرمین قاضی محمد منصور دلاور کا کہنا ہے کہ ڈریپ پیراسیٹا مول کی قیمت 2 روپے 67 پیسے فی ٹیبلٹ مقرر کرنے پر راضی ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ڈریپ حکام کا تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈریپ پیراسیٹامول کی قیمت بڑھانے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ادویات پر17 فیصد سیلز ٹیکس کو یکسر مسترد کرتے ہیں، ایف پی سی سی آئی
قاضی محمد منصور دلاور کا کہنا ہے کہ دوا ساز اداروں نے پیراسیٹامول کی قیمت ساڑھے تین روپے فی گولی مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ پیراسیٹامول کے خام مال کی قیمت میں 4 سے 5 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔
پی پی ایم اے کے چیئرمین نے کہا کہ پیراسیٹامول کے مختلف برانڈز کی قلت پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے ہوئی ہے، اگر خام مال پر 17 فیصد سیلز ٹیکس نا ہٹایا گیا تو ہڑتال کرنے جا رہے ہیں۔
قاضی محمد منصور دلاور کا کہنا تھا کہ خام مال پر سیلز ٹیکس سے ادویات کی پیداواری لاگت میں بے تحاشہ اضافہ ہوجائے گا جبکہ حکومت ادویات کے خام مال پر سیلز ٹیکس کے حوالے سے اپنے تمام وعدوں سے پھر گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ادویات کی درآمدات 3 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں
انہوں نے مزید کہا کہ خام مال پر سیلز ٹیکس سے پاکستان میں ادویات کی لا محالہ قلت پیدا ہوگی اور قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News