Advertisement
Advertisement
Advertisement

آٹا، گھی، چینی سمیت متعدد اشیاء پر سبسڈی 31 مارچ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

Now Reading:

آٹا، گھی، چینی سمیت متعدد اشیاء پر سبسڈی 31 مارچ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے  یوٹیلیٹی اسٹورز پر پانچ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر سبسڈی جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں  وفاقی وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی سمیت اعلیٰ حکام  نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر  آٹے ، گھی، چینی، چاول اور دالوں پر سبسڈی 24 فروری سے 31 مارچ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں  افغانستان اور ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈ معاہدے کے ضوابط کی اجازت  بھی دے دی گئی ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  چینی کی قیمتوں میں اضافہ روکنے  کے لیے چینی کے ذخائر کو تقویت دینے کی منظوری دے دی گئی۔وفاقی حکومت 3 لاکھ  جبکہ پنجاب اور سندھ 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی خریدیں گے۔

Advertisement

اجلاس میں افغانستان کو 50 ہزار میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی سمری واپس لے لی گئی۔ پاسکو کو 65 ارب کی کریڈٹ حد پر 12 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف دے دیا گیا۔ پاسکو 1950 روپے فی 40 کلوگرام کی شرح سے گندم خریدے گا۔

اس کے علاوہ وزارت اقتصادی امور  کے لیے 68.40 کروڑ کی کی پہلی قسط کی منظوری بھی دے دی گئی۔

ای سی سی نے سندھ میں اقتصادی ترقی کے پلان کے لیے دو کروڑ روپے  اور  وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے لیے پی ایس ڈی پی سے 20 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی۔

اجلاس میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ  کے لیے 45 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر