Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر اسٹیٹ بینک نے عوام کو بُری خبر سنادی

Now Reading:

گورنر اسٹیٹ بینک نے عوام کو بُری خبر سنادی
گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک نے عوام کو بُری خبر سنادی

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے عوام کو بُری خبر سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نٹ شیل کے تحت انفرا اسٹرکچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ سیلاب کے علاوہ خوراک، صحت، پینے کا صاف پانی اور زراعت کیلئے ضروریات کئی ارب ڈالر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری دنیا میں کم ترین ہے، انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری سے ملکی معیشت میں ترقی ہوتی ہے، پاکستان انفراسٹرکچر پر جی ڈی پی کا صرف 2.1فیصد حصہ خرچ کرتا ہے، دنیا میں 2ارب لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔

  جمیل احمد نے کہا کہ کورونا کی وبا کے بعد انفرااسٹرکچر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت بڑھ گئی ہے، دنیا بھر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے 80ہزار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔انفراسٹرکچر کے منصوبوں کیلئے 920ارب ڈالر سالانہ کی ضرورت ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان کو انفراسرکچر کے منصوبوں کی کمی کا سامنا ہے، توانائی، مواصلات، ٹرانسپورٹ، پینے کا صاف پانی اور دیگر شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، پاکستان کی سرمایہ کاری کی ضروریات زیادہ لیکن فنڈنگ کے وسائل انتہائی محدود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے ریفائنری سیکٹر کے لئے زبردست خبر
سونے کی قیمت میں معمولی کمی
آئی ایم ایف نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز کی قیمتوں میں اب تک کی بڑی کمی ریکارڈ
پنشنرز کیلئے بڑی خبر آگئی
برطانیہ اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر