Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایل پی جی انڈسٹری کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

Now Reading:

ایل پی جی انڈسٹری کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان
ایل پی جی

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کراچی کے چیئرمین عرفان کھوکھر کی جانب سے کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ کل تمام ایل پی جی دوکانیں دن 12بجے سے  بند رہیں گی۔

عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ صارفین تک سرکاری قیمت پر گیس کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایل پی جی دوکانوں کے خلاف بے جاہ کارروائیاں بند کی جائیں۔

چیئرمین نے مزید کہا کہ پولیس و سرکاری اہلکاروں کی ایل پی جی کے کاروبار میں برائے راست مداخلت بند کی جائے۔

واضح رہے کہ صارفین کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر غیر اعلانیہ اضافہ کردیا گیا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے دو روز قبل ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ گیس مافیا نے ایل پی جی مزید 20 روپے فی کلو مہنگی کر دی، گیس مافیا کی جانب سے قیمت میں روزانہ خود ساختہ اضافہ ہورہا ہے اور سرکاری ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منافع خوروں نے ایل پی جی کی قیمت میں 83 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا ہے، بڑے شہروں میں ایل پی جی کی قیمت 260روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے کہا کہ گھریلو سلنڈر236 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 908روپے اضافہ ہوا جبکہ گھریلو سلنڈر 3068 اور کمرشل سلنڈر 11800 روپے ہوگیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ گیس مافیا غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے، حکومت بے بس نظر آرہی ہے، وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک ایل پی جی انڈسٹری کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر
خوردنی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی
اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی
سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد گھر میں سولر سسٹم کتنے روپے میں لگ سکتا ہے؟
بجٹ کے بعد 100 روپے کے لوڈ پر کتنا موبائل بیلنس ملے گا؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر