Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صارفین کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ، ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

Now Reading:

صارفین کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ، ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ
ایل پی جی

صارفین کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ، ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

صارفین کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر غیر اعلانیہ اضافہ کردیا گیا ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گیس مافیا نے ایل پی جی مزید 20 روپے فی کلو مہنگی کر دی، گیس مافیا کی جانب سے قیمت میں روزانہ خود ساختہ اضافہ ہورہا ہے اور سرکاری ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منافع خوروں نے ایل پی جی کی قیمت میں 83 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا ہے، بڑے شہروں میں ایل پی جی کی قیمت 260روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے کہا کہ گھریلو سلنڈر236 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 908روپے اضافہ ہوا جبکہ گھریلو سلنڈر 3068 اور کمرشل سلنڈر 11800 روپے ہوگیا۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ شمالی علاقوں میں ایل پی جی 390روپے فی کلو ہو گئی جبکہ گھریلوسلنڈر 4600 روپے اور کمرشل سلنڈر 17706 روپے ہو گیا۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ گیس مافیا غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے، حکومت بے بس نظر آرہی ہے، وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک ایل پی جی انڈسٹری کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومتوں کو چاہیے کہ بڑھتی قیمت کو کنٹرول کریں ناکہ دکانداروں کی تذلیل کریں، پلانٹوں سے صارفین تک سرکاری قیمت پر سپلائی کو یقینی بنائیں۔

چیئرمین نے کہا کہ گیس کی مصنوعی قلت بنا کر اربوں روپے کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے، وزیر اعظم نے اوگرا کے نوٹس کے باوجود ایکشن نہ لیا، تمام پروڈیوسر و مارکیٹنگ کمپنیوں کی مکمل تحقیقات کی جائے، بلیک مارکیٹنگ میں ملوث کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی کی صورت میں 5 اور6 اگست ملک بھی میں ہڑتال ہوگی، ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنی گیٹ پاس پر لازماً قیمت تحریر کریں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین اوگرا اور ممبر گیس سے اس ضمن میں فوری کارروائی کا مطالبہ کرتا ہوں، اگر اس بلیک مارکیٹنگ پر قابو نہ پایا گیا تو آئندہ سردیوں میں گیس کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرے گی۔

چیئرمین عرفان کھوکھر نے مزید کہا کہ سردیوں میں مزید قلت پیدا کی جائے گی جس کے باعث قیمتوں کو کنٹرول اور گیس کی دستیابی کو یقینی بنانا ناممکن ہو جائے گا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر
خوردنی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی
اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی
سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد گھر میں سولر سسٹم کتنے روپے میں لگ سکتا ہے؟
بجٹ کے بعد 100 روپے کے لوڈ پر کتنا موبائل بیلنس ملے گا؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر