Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی؛ 100 انڈیکس 51 ہزار کی حد عبور کر گیا

Now Reading:

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی؛ 100 انڈیکس 51 ہزار کی حد عبور کر گیا

پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ساڑھے 6 سال بعد 51 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کے مثبت اشارے ملنے لگے، پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

کاروبار کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 371 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کی بدولت ساڑھے 6 سال بعد 100 انڈیکس 51 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

اس حوالے سے مارکیٹ ماہرین کا کہنا تھا کہ ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 51 ہزار کی سطح عبور کرگیا، مئی 2017 کے بعد اسٹاک مارکیٹ یہ سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دن میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ 371 پوائنٹس کے اضافے سے 51 ہزار 103 پر ٹریڈ ہورہی ہے جبکہ جمعہ کے روز 366 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ 50,731 پر بند ہوئی۔

Advertisement

یاد رہے کہ 17 اکتوبر کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا تھا، جس کی بدولت 100 انڈیکس 6 سال بعد 50 ہزار کی حد کو چھو گیا تھا۔

کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 286 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس سے انڈیکس 50 ہزار 17 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ اضافہ بنیادی طور پر زیادہ مستحکم سیاسی صورتحال، مائیکرو اکنامکس میں بہتری، غیر ملکی سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے مواقع اور دیگر اقتصادی اقدامات کی وجہ سے ہے۔

تجزیہ کار مارکیٹ ماہرین کے مطابق جہاں اسٹاک مارکیٹ اپنے اتار چڑھاؤ کے لیے مشہور ہے، وہیں اسٹاک مارکیٹ کچھ عرصے سے مسلسل مندی کی وجہ سے مشکلات کا شکار تھی، جس کی وجہ سے تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس مندی کے نتیجے میں تاجروں کو اربوں روپے کا کافی نقصان بھی ہوا، جس کے باعث قومی معیشت پر منفی اثرات بھی مرتب ہوئے۔

واضح رہے کہ ستمبر میں روپے کی قدر میں 6 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جس کی وجہ غیر قانونی کرنسی مارکیٹ کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن تھا، نتیجتاً روپیہ بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی بن گئی، اس کے بعد 17 اور 18 اکتوبر کو منفی رجحان دیکھا گیا۔

تجزیہ کاروں نے ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافے کے رجحان کو بینکنگ سیکٹر میں آنے والے دنوں میں غیر ملکی ادائیگیوں کے سبب زیادہ طلب سے منسوب کیا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز پر ٹیکس کی خبریں؛ پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک کمی ہوگئی
ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ بڑی خوشخبری آگئی
سولر پینلز لگانے والوں کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں کیلئے بری خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر