Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں ایل پی جی کے نام پر زہریلی گیس فروخت ہونے کا انکشاف

Now Reading:

ملک میں ایل پی جی کے نام پر زہریلی گیس فروخت ہونے کا انکشاف

ملک میں ایل پی جی کے نام پر زہریلی گیس فروخت ہونے کا انکشاف

ملک میں ایل پی جی کے نام پر زہریلی گیس فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایل پی جی کے نام پر غیر معیاری زہریلی گیس 15روپے کلو میں امپورٹ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سستی گیس امپورٹ کرنے کے باوجود یہ زہریلی گیس 250 سے 280روپے کلو میں عوام کو فروخت کی جا رہی ہے، مخصوص گروہ غیر معیاری ایل پی جی منگوا کر پریشر بڑھانے کے لیے اس میں سی او 2 مکس کر رہا ہے اور یہ مکسنگ آئے دن حادثات کا باعث بن رہی ہے۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایران کی 5 ریفائنریز پر پابندی عائد ہے، جنکا زہریلا مواد ضائع کرنے کے بجائے جعلی گڈز ڈیکلریشن پر پاکستان امپورٹ ہو رہا ہے، اگر اس زہریلی گیس کی امپورٹ پر فوری پابندی عائد نہ کی گئی تو موسم سرما کے دوران یومیہ بنیادوں پر ایل پی جی کے نام پر اس غیر معیاری گیس سلینڈرز میں دھماکوں کے حادثات بڑھنے کے خدشات پیدا ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد منافع خوروں نے اس غیر معیاری گیس کی امپورٹ میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں معیاری ایل پی جی امپورٹ کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہیں اور موسم سرما میں معیاری ایل پی جی کی قلت پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

Advertisement

 عرفان کھوکھر نے کہا کہ نومبر، دسمبر اور جنوری میں ایل پی جی کی ڈیمانڈ 1.5 لاکھ ٹن ہوگی۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ غیر معیاری زہریلی گیس کی امپورٹ پر فوری پابندی لگائی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری
اسٹیٹ بینک نے بڑی خوشخبری سنادی
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی
سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
پی آئی اے کی خریداری میں 10 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کردی
تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع؟ سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر