Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کیلئے بری خبر؛ بجلی مزید 1.70 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

Now Reading:

عوام کیلئے بری خبر؛ بجلی مزید 1.70 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
بجلی

عوام کیلئے بری خبر؛ بجلی مزید 1.70 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: غریب عوام کیلئے بری خبر آگئی ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مزید 1.70 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی گئی ہے، نیپرا جولائی تا ستمبر 2023 کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔

یکساں ٹیرف کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا جبکہ بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست ہے اور کیپیسٹی چارجز کی مد میں 12 ارب، 12 کروڑ 60 لاکھ روپے وصولی کی درخواست ہے۔

اس کے علاوہ یوزآف سسٹم چارجز کے تحت 10 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ روپے وصولی کی درخواست اور آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ وصولی کی درخواست بھی ہے۔

نقصانات کی مد میں 6 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کرنے کی بھی درخواست ہے، تاہم نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد قیمت میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا۔

Advertisement

10 نومبر 2023 کو نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی صدارت میں ای سی سی کے ہونے واکے اجلاس میں کے الیکٹرک کیلئے یکساں ٹیرف کے تحت کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ صارفین سے 46 پیسے فی یونٹ کی اضافی وصولیاں آئندہ 3ماہ میں کی جائیں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز کی قیمتوں میں اب تک کی بڑی کمی ریکارڈ
پنشنرز کیلئے بڑی خبر آگئی
برطانیہ اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر
اسٹاک مارکیٹ کے ٹریڈنگ ہال میں موبائل کے استعمال کو روکنے کیلئے جیمرز لگانے پر غور
پاکستان میں سوزوکی جی ڈی 110 کی نئی قیمت سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر