Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف کی ریٹیلرز سمیت زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کی سفارش

Now Reading:

آئی ایم ایف کی ریٹیلرز سمیت زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کی سفارش
آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کی ریٹیلرز سمیت زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کی سفارش

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) تکنیکی ٹیم نے ریٹیلرز سمیت زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم کے درمیان جاری مذاکرات میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی سختی سے سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم نے انکم ٹیکس قوانین میں بڑی تبدیلیاں لانے کی سفارش کی اور کہا کہ سروسز اور اشیاء پر سیلز ٹیکس کو ہم آہنگ کیا جائے۔

آئی ایم ایف ٹیم نے سفارش کی ہے کہ ایف بی آر وفاقی اور صوبائی سطح پر رئیل اسٹیٹ کا ریٹ بڑھائے۔

آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم کی صوبائی ٹیکس حکام سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں ٹیکس مشینری کو مکمل طور پر فعال کرنے کی سفارش بھی سامنے آئی ہے، تاہم آئی ایم ایف ٹیم کی سفارشات نئے پروگرام کیلئے قابل عمل ہوں گی۔

Advertisement

یاد رہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 11 ہزار ارب سے زائد رکھنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی حکومت کے اخراجات ساڑھے 16 ہزار ارب تک ہوں گے۔

اس کے علاوہ قرض اور سود کی ادائیگیوں پر آئندہ مالی سال ساڑھے 9 ہزار ارب روپے سے زائد ہوں گے، آئندہ مالی سال دفاعی اخراجات کا تخمینہ 21 سو ارب روپے تک لگایا گیا جبکہ ڈرافٹ میں سبسڈیز اور گرانٹس کی مد میں 3 ہزار ارب روپے رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

صوبوں کو آئندہ مالی سال 5 ہزار 320 ارب روپے جاری کیے جائیں گے، وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 780 ارب روپے سے زائد رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا، آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ 9 ہزار ارب روپے سے زائد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز کی قیمتوں میں اب تک کی بڑی کمی ریکارڈ
پنشنرز کیلئے بڑی خبر آگئی
برطانیہ اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر
اسٹاک مارکیٹ کے ٹریڈنگ ہال میں موبائل کے استعمال کو روکنے کیلئے جیمرز لگانے پر غور
پاکستان میں سوزوکی جی ڈی 110 کی نئی قیمت سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر