Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Now Reading:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اچھی خبر

اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد تک کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت کم از کم 12 روپے فی لیٹر کم ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ملکی سطح پر ریلیف کا امکان ہے، تاہم عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 79 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 73 ڈالر تک آگئی۔

ذراٸع نے بتایا ہے کہ پیٹرول کی قیمت کم از کم 10 روپے فی لیٹر نیچے آسکتی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 13 روپے کی کمی متوقع ہے۔

ذراٸع کے مطابق حکومت اس وقت 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے، تاہم 15 روز کے دوران عالمی سطح پر ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں 5 فیصد کی کمی ہوئی۔

ذراٸع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی معمولی اضافہ ہوا ہے، مقامی سطح پر صارفین کے لیے قیمتوں میں معقول کمی ممکن ہے۔

Advertisement

ذراٸع نے مزید بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ڈیزل 4 ڈالر فی بیرل سستا ہوکر 99.50 ڈالر سے 95.50 ڈالر پر آگیا، تاہم ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر 284 روپے پر آگئی جبکہ یکم دسمبر کو ڈالر کی قیمت 285.5 روپے تھی۔

یاد رہے کہ پیٹرول کی قیمت 86.5 ڈالر سے کم ہو کر 81.7 ڈالر پر آ گئی، تاہم قیمتوں میں کمی کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا، وزارت خزانہ قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن کل کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز پر ٹیکس کی خبریں؛ پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک کمی ہوگئی
ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ بڑی خوشخبری آگئی
سولر پینلز لگانے والوں کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں کیلئے بری خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر