Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سولر پینل لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

سولر پینل لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

سولر پینل خریدنے والوں کیلئے بری خبر

سولر پینل لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں 50 ہزار گھرانوں کو ایک کلو واٹ سولر سسٹم دینے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

دوران اجلاس شرکاء کو ایک کلو واٹ سولر سسٹم سے متعلق ٹیکنیکل امور پر بریفنگ دی گئی اور مختلف گھروں میں ون کے وی سولر سسٹم لگا کر افادیت کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ روشن پنجاب پروگرام کا مقصد غریب آدمی کو مہنگی بجلی سے نجات دلانا ہے۔ گھریلو صارفین کیلئے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا۔

Advertisement

پنجاب بھر کے 100 یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین اہل قرار دیے گئے، ون کے وی سسٹم میں 2 سولر پلیٹیں، بیٹری، انورٹر اور تاریں شامل ہیں، ون کے وی سولر سسٹم سے پنکھے، لائٹیں، چھوٹی موٹر چلائی جا سکے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری
اسٹیٹ بینک نے بڑی خوشخبری سنادی
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی
سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
پی آئی اے کی خریداری میں 10 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کردی
تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع؟ سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر