Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے نئے ایونیوز ایکسپلور کرنا ہوں گے، عاطف اکرام

Now Reading:

باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے نئے ایونیوز ایکسپلور کرنا ہوں گے، عاطف اکرام

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا کہنا ہے کہ باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے نئے ایونیوز ایکسپلور کرنا ہوں گے۔

جمہوریہ ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف کی  صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے کیپٹل آفس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تجارت، باہمی تعاون، سرمایہ کاری، پاکستان ازبکستان بزنس کونسل، تجارتی وفود کے تبادلے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں ازبک سفیر کے ہمراہ بکروم یوسوف اکنامک اینڈ ٹریڈ قونصلر ازبکستان بھی موجود تھے۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ازبکستان برادر ملک ہیں، ازبکستان کیساتھ پاکستانی برآمدات میں گزشتہ سالوں میں بتدریج  اضافہ ہوا ہے جس کو مزید بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل، فارماسٹیکل، چاول، مشینری، ایگریکلچر مشینری، الیکٹرو ٹیکنیکل سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے. ہمیں اس باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے کیلئے مختلف ایونیو ز کو ایکسپلور کرنا ہوگا۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ازبکستان میں اٹھائیس جون کو ہونے والی سنگل کنٹری نمائش میں بھرپور شرکت کریں گے. پاکستانیوں کو ازبکستان کیلئے بزنس ویزا، ٹورسٹ ویزا، فلائٹس کا مسئلہ ہے جس کو حل ہونا چاہیے۔

Advertisement

صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ ٹی ڈیپ اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے پاکستان میں پہلی جیمز اینڈ جیولری نمائش ہورہی ہے جس میں ازبک تاجر جو اس شعبے سے تعلق رکھتے ہیں وہ شرکت کریں اور آپ ہمیں ان کے نام مہیا کریں۔

ازبک سفیر ایبک عارف عثمانوف نے اس موقع پر  کہا کہ ازبکستان  تین اور چار مئی کو انٹرنیشنل بزنس  فورم منعقد کر رہا ہے، اس میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور بزنس کمیونٹی کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں جبکہ ازبک فارن افئیر کے منسٹر نو دس مئی کو پاکستان کا دورہ کریں گے اس موقع پر بزنس فورم کا انعقاد کیا جائے گا جس میں جی ٹو بی اور بی ٹو بی میٹنگز ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت افغانستان کے باعث مشکلات کا شکار ہے، ہمیں افعانستان پاکستان کوریڈور کو شروع کرنا ہوگا، ویزوں کے مسائل حل کر رہے ہیں، اسلام آباد اور لاہور سے براہ راست فلائٹس شروع کی جائیں گی۔

ملاقات میں چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کریم عزیز ملک، کنونئیر ڈپلومیٹک کمیٹی ایف پی سی سی آئی احمد وحید، نائب صدر ایف پی سی سی آئی اشفاق احمد، چیئرمین  کوآرڈینیشن ملک سہیل حسین، قائم مقام صدر آئی سی سی آئی فاد وحید، نائب صدر انجینئراظہر الاسلام، ایڈوائزرصدر ایف پی سی سی آئی  ڈاکٹر افشاں ملک، ایگزیکٹوممبر ایف پی سی سی آئی  فرخ علوی، چیئرمین پاکستان روس بزنس کونسل محسن شیخ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے ریلیف کا امکان
بینک صارفین کیلئے اہم خبر؛ اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری؛ معروف کمپنی کا اہم اعلان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ڈرامائی صورتحال، تاریخی تیزی کے بعد 1047 پوائنٹس کی کمی
100 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری
ملکی معیشت کو قرض کی بجائے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر