Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہری پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے بوجھ تلے دب گئے

Now Reading:

شہری پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے بوجھ تلے دب گئے
شہری پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے بوجھ تلے دب گئے

شہری پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے بوجھ تلے دب گئے

اسلام آباد: شہری پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکسز، ڈیوٹیز اور مارجن کے بوجھ تلے دب گئے ہیں۔

شہریوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے، ایک لیٹر پیٹرول پر 107 روپے 12 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 104 روپے 59 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد ہے جو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔

پیٹرول کے فی لیٹر میں 15 روپے 28 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز کمیشن اور 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن شامل ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 15 روپے 78 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز کمیشن اور 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن وصول کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 148 روپے 51 پیسے جب کہ شہریوں کے لیے قیمت 255 روپے 63 پیسے مقرر ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 154 روپے 06 پیسے اور صارفین کے لیے 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر کوئی سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا تاہم ٹیکسز اور مارجنز کی وجہ سے عوام پر اضافی بوجھ بڑھ گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر