گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا یارس کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا جبکہ یارس کے ایک ویرینٹ سی وی ٹی ایروکی پیداوار بند کر دی ہے۔
انڈس موٹرز نے یارس 1.3 ایم ٹی ایل او، 1.3 سی وی ٹی ایل او، 1.3 ایم ٹی ایچ آئی اور 1.3 سی وی ٹی ایچ آئی کی قمیتیں کم کر کے بالترتیب 43 لاکھ 26 ہزار، 46 لاکھ 16 ہزار، 45 لاکھ 86 ہزار اور 47 لاکھ 66 ہزار روپے مقرر کر دی ہیں۔
اس سے قبل یارس کے یہ ویرینٹ بالترتیب 43 لاکھ 99 ہزار، 46 لاکھ 89 ہزار، 46 لاکھ 59 ہزار اور 48 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب تھے، ان کی قیمتوں میں 73 ہزار روپے سے ایک 33 لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ کمپنی نے مجاز ڈیلرز کو مطلع کیا کہ ایرو کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ یارس کے دیگر ویرینٹ کی پروڈکشن کو بڑھایا جاسکے، ایرو کی قیمت 58 لاکھ 49 ہزا روپے تھی، جس میں 25 فیصد جنرل سیلز ٹیکس شامل تھا۔




















