Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گذشتہ پانچ سالوں کے دوران حاصل کیے گئے بیرونی قرضوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: گزشتہ پانچ سالوں کے دوران حاصل کیے گئے بیرونی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔

گزشتہ پانچ سالوں کے دوران حاصل کیے گئے بیرونی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہیں جس کے مطابق پاکستان نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 57 ارب 27 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل کیا۔

قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ یہ قرضہ آئی ایم ایف پروگرام کے علاوہ ہے۔ اس میں سے 9 ارب 81 کروڑ ڈالر کا قرضہ منصوبوں کے لیے حاصل کیا گیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بیرونی قرضے پر 3 ارب 90 کروڑ ڈالر سود یا مارک اپ کی مد میں واپس کیے گئے۔

متعلقہ خبریں