سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 7900 روپے کے بڑے اضافے کے بعد آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمزاینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5000 روپے کمی سے 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے ہوگئی۔
اسی طرح دس گرام سونا 4286 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے کا ہو گیا۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 50 ڈالر کی کمی سے 4042 فی اونس کی سطح تک آگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 93 روپے کمی سے 5329 روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟



















