Site icon بول نیوز

مہنگائی کا پارہ حکومتی تخمینوں سے بڑھنے لگا، ماہانہ بنیادوں پر شرح میں اضافہ

مہنگائی کا پارہ حکومتی تخمینوں سے بڑھنے لگا، ماہانہ بنیادوں پرشرح میں اضافہ

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کا دباؤ ایک بار پھر بڑھنے لگا ہے اور نومبر 2025 میں مجموعی شرحِ مہنگائی حکومتی اندازوں سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ نے گزشتہ ماہ مہنگائی 5 سے 6 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا تھا تاہم ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق نومبر میں مہنگائی کی سالانہ شرح 6.16 فیصد تک پہنچ گئی۔

ماہانہ بنیادوں پر اضافہ

رپورٹ کے مطابق نومبر میں مہنگائی کی ماہانہ شرح میں 0.40 فیصد اضافہ ہوا جب کہ رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) میں اوسط مہنگائی 5.01 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران پیاز 40 فیصد، چکن17  فیصد، انڈے 8 فیصد اور مچھلی 2  فیصد سے زائد مہنگی ہوئی۔

آلو کی قیمت میں2.67 فیصد، کوکنگ آئل 1.55 فیصد، گندم 1.12 فیصد جبکہ دودھ 1 فیصد تک مہنگا ہوا اور ادویات کی قیمتوں میں بھی 1.48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سالانہ بنیادوں پر فوڈ آئٹمز کی مجموعی قیمتوں میں 5.53 فیصد اضافہ سامنے آیا۔

کئی اشیاء سستی بھی ہوئیں

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ماہانہ بنیادوں پر دالیں اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ٹماٹر 53 فیصد، دال چنا 7.69 فیصد اور سبزیاں مجموعی طور پر 5.90 فیصد سستی ہوئیں۔ اسی طرح بیسن کی قیمت میں 4.68 فیصد اور دال مونگ کی قیمت میں2  فیصد کمی ہوئی۔

Exit mobile version