Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نومبر میں پاکستان کی ترسیلات زر 3.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

اسلام آباد: نومبر 2025 میں پاکستان کی ترسیلات زر بڑھ کر 3.2 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں، جو سالانہ بنیادوں پر مثبت رجحان کو ظاہر کرتی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق نومبر 2025 میں ترسیلات زر میں سالانہ 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم ماہانہ بنیادوں پر نومبر میں ترسیلات زر میں 7 فیصد کمی دیکھی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 کے ابتدائی پانچ مہینوں میں مجموعی ترسیلات زر 16.145 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہیں۔

مزید پڑھیں: رواں مالی سال ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات میں اضافہ، آؤٹ لک رپورٹ جاری

ماہرین کے مطابق ترسیلات زر میں اضافے کی اہم وجوہات میں بیرونِ ملک افرادی قوت کی زیادہ برآمدات، رسمی و غیر رسمی ایکسچینج مارکیٹ میں فرق کا کم ہونا اور ترسیلات زر کے لیے مراعاتی پیکج کا تسلسل شامل ہیں۔

حکومت نے مالی سال 2026 کے لیے ترسیلات زر کا ہدف 41 ارب ڈالر مقرر کیا ہے، جو گزشتہ مالی سال 2025 کے مقابلے میں 7.5 فیصد اضافہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال میں مجموعی طور پر 38 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔