Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں 1900 روپے فی تولہ کمی، چاندی مستحکم

کراچی:  ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 1900 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے کا ہو گیا ہے۔

ملکی صرافہ مارکیٹ میں 1900 روپے فی تولہ کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1629 روپے کی کمی سے3 لاکھ 78 ہزار 825 روپے تک گر گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 4,195 ڈالر پر آ گیا، جو گزشتہ سطح سے 19 ڈالر کم ہے۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں 1900 روپے فی تولہ کمی، چاندی مستحکم

چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور فی تولہ چاندی 6,102 روپے پر مستحکم رہی۔ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 5,231 روپے پر برقرار رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس چاندی کی قیمت 58.30 ڈالر پر مستحکم رہی۔

ماہرین ک کہنا ہے کہ یہ اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی طلب و رسد اور ڈالر کے تبادلے کی شرح سے متاثر ہوا ہے۔