کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 70 ہزار کی سطح عبور کرگیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھی گئی، ٹریڈنگ کے دوران 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار 1 لاکھ 70 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ تاریخ میں پہلی بار فعال اکاؤنٹس کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس اس وقت 1 لاکھ 70 ہزار 697 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔



















