Site icon بول نیوز

سونے کی قیمت میں آج پھر نمایاں کمی؟ فی تولہ کتنے کا ہوگیا

سونے کی قیمت میں آج پھر نمایاں کمی؟ فی تولہ کتنے کا ہوگیا

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 662 روپے  پر آگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 77 ہزار 796 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالرز کمی سے 4207 فی اونس ہوگئی جبکہ 265 روپے اضافے سے چاندی کی قیمت 6367 روہے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 1900 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے کا ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں 1900 روپے فی تولہ کمی، چاندی مستحکم

Exit mobile version