Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وال اسٹریٹ میں مندی، AI ببل اور مہنگائی کے خدشات سرمایہ کاروں کو خوفزدہ کر گئے

براڈ کام اور اوریکل کی رپورٹوں نے AI ببل اور بڑھتی ہوئی امریکی ٹریژری ییلڈز کے خدشات بڑھا دیے ہیں۔

نیویارک: کاروباری ہفتے کے آخری روز وال اسٹریٹ کی اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی، جہاں S&P 500 اور Nasdaq ایک  فیصد سے زیادہ گرے۔

سرمایہ کار ٹیکنالوجی سیکٹر سے دور ہو کر دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، کیونکہ براڈ کام اور اوریکل کی رپورٹوں نے AI ببل اور بڑھتی ہوئی امریکی ٹریژری ییلڈز کے خدشات بڑھا دیے ہیں۔

امریکی ٹریژری ییلڈز میں اس وقت اضافہ ہوا جب فیڈرل ریزرو کے بعض عہدے داروں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی اب بھی زیادہ ہے اور سود کی شرحیں کم کرنے کا وقت نہیں آیا۔ اس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اپنایا ہے۔

مزید پڑھیں: وال اسٹریٹ جرنل کی کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی کی تصدیق

Broadcom کے حصص 11.4 فیصد گر گئے کیونکہ کمپنی نے متوقع کم منافع کی وارننگ دی، جس سے AI سرمایہ کاری کی منافع بخشی پر شبہات پیدا ہوئے۔

Oracle کے حصص 4.5 فیصد نیچے آئے، جبکہ جمعرات کو یہ تقریباً 11 فیصد گر چکے تھے۔ کمپنی نے ChatGPT بنانے والی OpenAI کے ڈیٹا سینٹرز کی تاخیر کی خبریں مسترد کیں، مگر حصص پر دباؤ جاری رہا۔

مارکیٹ ماہر Anthony Saglimbene نے کہا کہ ریکارڈ کلوز کے بعد اور AI تھیم میں کچھ خلل کے باعث سرمایہ کار آج زیادہ محتاط ہیں اور دفاعی شعبوں کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ آئندہ ہفتے لیبر مارکیٹ اور مہنگائی کے اہم اعداد و شمار سامنے آئیں گے، جو سرمایہ کاروں کو معیشت کی صحت کا بہتر اندازہ دیں گے۔