سرکاری ملازمین کیلئے انتہائی بُری خبر، حکومت نے آئی ایم ایف کا اہم مطالبہ منظور کرلیا ۔ جس کے بعد سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کیے جاسکیں گے۔
یہ خبر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنائی۔ ان کا کہناتھاکہ سرکاری ملازمین کے اثاثوں کو عام کرنے سے متعلق قانونی عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ یہ اقدام آئی ایم ایف کی کسی اضافی شرط کے تحت نہیں بلکہ عملی اصلاحات کا حصہ ہے۔
ان کا کہناتھاکہ عالمی مالیاتی ادارے نے شفافیت کے لیے سرکاری ملازمین کے اثاثے منظرعام پر لانے کی ہدایت کی تھی۔
انہوں نے واضح کیاکہ روزگار کی فراہمی براہِ راست حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ کردار نجی شعبے کو ادا کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے کے لیے حکومت پر آئی ایم ایف کا شدید دباؤ تھا۔
سول سرونٹس اور تمام اراکینِ پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ہر سال 31 دسمبر کو ویب سائٹ پر جاری کی جاتی ہیں۔



















