عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، آج ملک میں فی تولہ سونا 2600 روپے مزید مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے اضافے سے 4 لاکھ 54 ہزار 862 روپے ہوگئی۔
اسی طرح سونے کی 10 گرام قیمت 2229 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 89 ہزار 970 روپے پر جا پہنچی ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 26 ڈالرز 4325 فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 68 روپے اضافے سے 6532 روہے ہوگئی۔


















