Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 85 ڈالرز کے اضافے سے 4485 فی اونس کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد  فی تولہ سونا  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ایک تولہ سونا 8500 روپے کے بڑے اضافے کے بعد  4 لاکھ 70 ہزار 862 روپے کا ہوگیا،  اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 7288 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 3 ہزار 688 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیںرواں برس 9 ماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچی؟ جانیے

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 85 ڈالرز کے اضافے سے 4485 فی اونس کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، جبکہ چاندی کی قیمت 7205 روہے پر مستحکم رہی۔