Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے صنعتی شعبے میں مثبت پیشرفت؛ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ

ایس آئی ایف سی کی دانشمندانہ معاشی اصلاحات کے خوش آئند ثمرات نظر آرہے ہیں۔

پاکستان کے صنعتی شعبے میں خوش آئند اور قابلِ ستائش بہتری سامنے آئی ہے، سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے اعتماد میں بھرپور اضافہ ہورہا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی دانشمندانہ معاشی اصلاحات کے خوش آئند ثمرات نظر آرہے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں صنعتی سرگرمیوں میں زبردست پیش رفت ہوئی ہے۔

پاکستان کی مستحکم معاشی بنیادیں اور صنعتی پیش رفت، قومی خوشحالی اور سرمایہ کاری کے روشن افق کی نوید ہیں، صنعتی پیداوار میں اضافہ قیمتی زرمبادلہ، وسیع روزگار اور معاشی خودمختاری کی جانب اہم سنگِ میل ہے۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق بڑے پیمانے کی صنعتوں میں مسلسل دوسرے ماہ نمایاں اور حوصلہ افزا ریکارڈ بہتری ہوئی جبکہ اکتوبر میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی 8.3 فیصد سال بہ سال شرحِ نمو کے ساتھ صنعتی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی ہوئی۔

جولائی تا اکتوبر 2025 کےدوران لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 5.02 فیصد مستحکم اضافہ ہوا جبکہ آٹوموبیل سیکٹر میں 78.89 فیصد سے زائد غیر معمولی شرحِ نمو، سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے اعتماد میں نمایاں بحالی ہوئی۔

برآمدی طلب میں نمایاں اضافے کے باعث اکتوبر کے دوران گارمنٹس کی پیداوار 10.99 فیصد کی سطح تک پہنچ گئی، تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 12.25 فیصد اضافہ، ڈیزل، جیٹ فیول اور ایل پی جی کی پیداوار میں نمایاں تیزی ریکارڈ ہوئی۔

اس کے علاوہ فوڈ سیکٹر، برقی آلات، ربڑ اور نان میٹلک منرلز کی پیداوار میں بہتری نے صنعتی شعبے کو مزید مستحکم کیا۔

ایس آئی ایف سی کی جامع سہولت کاری اور مؤثر معاشی اصلاحات پاکستان کی معاشی بحالی کے ٹھوس ثمرات کی عکاسی کرتے ہیں۔