کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 1 لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرلی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان برقرار ہے اور مارکیٹ نے کاروباری ہفتے کے پہلے روز اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
دن کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 73 اور ایک لاکھ 74 ہزار کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا جبکہ اس وقت 100 انڈیکس 1 لاکھ 74 ہزار 205 تک ٹریڈ ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 72 ہزار 400 پوائنٹس کی ریکارڈ حد پر بند ہوا تھا۔

















