Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بڑی کمی ہوگئی

دس گرام سونے کی قیمت 4715 کم ہو کر 4 لاکھ 3 ہزار 88 روپے ہوگئی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5 ہزار 500 روپے کی کمی کے بعد آج ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 70 ہزار 162 روپے ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4715 کم ہو کر 4 لاکھ 3 ہزار 88 روپے ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 55 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 478 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

علاوہ ازیں چاندی کی دس گرام قیمت بھی 284 روپے کم ہو کر 6923 روپے پر آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیںرواں برس 9 ماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچی؟ جانیے