Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی معیشت سے اچھی خبر، پاکستان میں موبائل فونز کی پیدوار میں اضافہ ریکارڈ

نومبر کے مہینے میں پاکستان میں موبائل کی پیدوار 2 اعشاریہ 49 ملین یونٹ  رہی

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے کلینڈر سال 2025 کے گیارہ مہینے کے اعداووشمار جاری کردیے، جس کے مطابق پاکستان میں نومبر کے مہینے میں موبائل فونز کی پیدوار میں ماہانہ اور سالانہ بنیاد پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعداووشمار میں بتایا گیا کہ نومبر کے مہینے میں پاکستان میں موبائل کی پیدوار 2 اعشاریہ 49 ملین یونٹ  رہی، جبکہ نومبر کی پیدوار میں سالانہ 8 فیصد اورماہانہ 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں پاکستان میں 2 عشاریہ 31 ملین یونٹس موبائل فون بنائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد سے متعلق پی ٹی اے کو اہم احکام جاری

کلینڈر سال 2025 کے 11 مہینوں میں موبائل فونز کی پیدوار سالانہ 3 فیصد کمی سے 27 عشاریہ 6 ملین یونٹ رہی، جبکہ مجموعی پیدوار کا 53 فیصد اسمارٹ فون رہے، جن کی مجموعی تعداد 14 عشاریہ 51 ملین یونٹ رہی، جبکہ 47 فیصد 13 عشاریہ صفر 9 فیصد موبائل فونز سادہ بنائے گئے۔

کلینڈر سال 2025 کے 11 مہینوں میں پاکستان نے اپنی ضرورت کے 88 فیصد موبائل  مقامی پیدوار سے پورا کیا، جبکہ رواں برس کے 10 مہینوں  میں مقامی صنعت نے ڈیمانڈ کا 93 فیصد لوکل مینوفیکچرنگ سے پورا کیا تھا۔