سونے کی قیمت عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں کم ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 600 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 6 ڈالرز کمی سے 4595 فی اونس کی سطح تک آگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 43 روپے کمی سے 9482 روپے ہوگئی۔




















