پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ایک اور تاریخ ساز دن ریکارڈ، 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 88 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دن کے آغاز کے ساتھ ہی زبردست تیزی دیکھی گئی اور ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 294 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس نے پہلی بار ایک لاکھ 88 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرلی۔
ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 88 ہزار 709 پوائنٹس کی تاریخی سطح تک بھی ٹریڈ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ تاریخ میں پہلی بار فعال اکاؤنٹس کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
مارکیٹ اس وقت 100 انڈیکس 1 لاکھ 88 ہزار 56 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔


















