Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انسپائرنگ پاکستان فورم؛ ایگزیکٹیو چیئرمین ایشیاپاک سمیر چشتی اہم خطاب کریں گے

اقتصادی صلاحیت، نوجوان اور متحرک ورک فورس اور عالمی مارکیٹ میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔

آج سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں پاکستان پویلین کے تحت ’’انسپائرنگ پاکستان‘‘ فورم کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد پاکستان کی مثبت تصویر، اقتصادی صلاحیت اور عالمی سطح پر اس کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

یہ فورم معروف شخصیت ضرار سہگل کی میزبانی میں ہوگا اور مختلف شعبوں سے نمایاں ملکی و غیر ملکی شخصیات اس میں خطاب کریں گی۔

مقررین میں ایگزیکٹیو چیئرمین ایشیاپاک انویسٹمنٹس سیمیر چشتی، ڈاکٹر ہما بقائی، ڈاکٹر ارنس لسٹنبرگر، مائیکل کوگیلمین، ایڈم ویسٹین، ابو بکر، جان ڈی بلاسو، ارنسن ٹومسکی، ایئر کموڈور (ر) فرحان احمد، محمد بلال لاکھانی، محمد فرید عالم سی ای او اے کے ڈی سیکیوریٹیز، ضرار سہگل چیئرمین آف پاتھ فائنڈر گروپ، ڈاکٹر سلمیٰ ملک، ڈاکٹر مارک سیگل اور ہند الہیناؤی شامل ہیں۔

فورم کے اختتام پر فاؤنڈر آف پاتھ فائنڈر گروپ اکرم سہگل اختتامی کلمات پیش کریں گے۔

منتظمین کے مطابق اس فورم کا مقصد پاکستان کی اقتصادی صلاحیت، نوجوان ورک فورس اور عالمی کمیونیٹی کے ساتھ نئے مواقعوں کی تلاش ہے جب کہ بنیادی مقصد پاکستان میں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا اور عالمی سرمایہ کاروں سمیت بین الاقوامی کمیونیٹی کو متوجہ کرنا ہے۔

شرکاء کو آگاہ کیا جائے گا کہ پاکستان اس وقت ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے جو سرمایہ کاری، کاروبار اور پائیدار ترقی کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔

کانفرنس کے دوران پاکستان کی اقتصادی صلاحیت، نوجوان اور متحرک ورک فورس اور عالمی مارکیٹ میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔

منتظمین نے مزید بتایا کہ فورم کا مقصد پاکستان میں عالمی اعتماد پیدا کرنا اور عالمی تعاون کو مستحکم کرنا ہے۔

اس کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کی شرکت متوقع ہے جو پاکستان میں سرمایہ کاری اور ترقی کے نئے راستوں پر بات چیت کریں گے۔