پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے اور پہلی بار فی تولہ سونا 5 لاکھ روپے سے زائد ہوگیا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 12,700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 10,888 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 4 لاکھ 34 ہزار 123 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 4840 ڈالرز کی تاریخی بلند ترین قیمت تک پہنچ گیا، جو 127 ڈالر کے اضافے کے برابر ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جو 64 روپے بڑھ کر فی تولہ 9,933 روپے کی نئی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔
مالی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی قیمت اور مقامی کرنسی کے اثرات نے سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں کو بلند ترین سطح تک پہنچا دیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور صارفین کی توجہ اس طرف مرکوز ہوگئی ہے۔


















